چین اور ایران کے درمیان معلوماتی تبادلوں میں اضافہ ہوگا

تہران، 8 مئی، ارنا - ایران کی وزارت داخلہ کے شعبہ انتطامیہ اور سلامتی کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان سیکورٹی اور معلوماتی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا ہے.

حسین ذوالفقار نے آج دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر دستخط سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جس میں چینی پبلک سیکورٹی وزیر کے انسداد دہشت گردی کے معاون 'لیے یوئے جین' شریک تھے

معاہدے سے پہلے ملاقات میں انہوں نے دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات کے توسیع پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سلامتی امور سے متعلق تربیتی اقدامات میں اضافہ ہوا ہے.

انہون نے کہا شام اور عراق میں داعش کی شکست کے بعد اس گروہ میں موجود ارکان کی اپنے ممالک کی واپسی خطے کے ممالک کےلئے ایک خطرہ ہے جس سے مقابلہ کے لئے ایران اور چین کی تعاون اشد ضرورت ہے.

منشیات کے سمگلنگ کو روکنے کے لئے تہران بیجنگ کی تعاون کے موجودہ سطح پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تعاون گزشتہ سالوں کی نسبت میں اضافہ ہوا ہے جس سے اچھی نتایچ برآمد ہوں گے.

چینی عہدیدار نے بھی دونوں ممالک کے درمیان موجودہ روابط کے فروغ پر زور دیا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@