ایران کے علاقے یاسوج میں زلزلے سے 85 افراد زخمی ہوگئے

یاسوج، 7 مئی، ارنا - ایرانی صوبے کہگیلویہ و بویراحمد کے شہر یاسوج میں آج بروز پیر کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوئے ہیں.

یہ بات ایرانی ایمرجنسی کے سربراہ' جلال پوران فرد' نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

تفصیلات کے مطابق، صوبے کہگیلویہ و بویراحمد کے یاسوج، سی سخت اور چیتاب شہروں میں مقامی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز چیتاب سے 6 کلومیٹرسی سخت سے 9 کلومیٹر اور یاسوج سے 20 کلومیٹر دوری پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی.

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@