ایران نے گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرلئے

تہران، 7 مئی، ارنا - ایرانی پہلوانوں نے قازقستان میں ہونے والی بین الاقوامی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی کے تمغے حاصل کرلئے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی کھیلاڑی 'حسن فروزندہ' نے منعقدہ مقابلوں کے 87 کلوگرام کیٹگیری میں اپنے قازق حریف کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.
دوسرے ایرانی کھیلاڑی 'حمیدرضا بادکان' نے منقعدہ مقابلوں کے 97 کلوگرام کے زمرے میں فائنل مرحلے میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا.
یاد رہے کہ بین الاقوامی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 4 سے 6 مئی تک قازقستان کے شہر اکتاؤ میں انعقاد کیا گیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@