یورپ، ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے مزید کوشش کرے: ظریف

تہران، 7 مئی، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے کو بچانے اور امریکہ کو اس پر عمل درآمد کروانے کے لئے مزید کوششیں کریں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز ایران کے دور پر آنے والی سویڈش سیکریٹری خارجہ 'انکا سوڈر' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا.
ظریف نے جوہری معاہدے کے خلاف امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پر روشنی ڈالی.
ظریف اور خاتون سویڈش سفاتکار نے شام اور یمن کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا.
اس ملاقات میں سویڈن کی سیکریٹری خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@