تیل کی عالمی مارکیٹ میں ایران کی خاص اہمیت ہے: ایرانی وزیر تیل

تہران،6 مئی، ارنا - ایرانی وزیر تیل 'بیژن زنگنہ' نے تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ اور توانائی کے شعبے میں ایران کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں ایران کی طاقت کو نذرانداز نہیں کیا جاسکتا.

یہ بات انہوں نے تہران میں پٹرولیم کی صنعت سے متعلق ایک بین الاقوامی نمائش کے دوران خطاب کر تےہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو چاہیئے کہ وہ تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سیاسی اقدامات سے گریز کریں کیوں کہ اس سے سب کو نقصان ہوگا.
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت کو معقول حد میں رکھنے کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے تا کہ اس طرح سے بین الاقوامی سطح پر تیل غیر مستحکم نہ ہو.
بیژن زنگنہ نے ایران میں تیل اور گیس کے شعبوں میں بڑہتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران 11 ہزار 500 دھی علاقوں کو گیس فراہم کی گئی ہیں جس کی وجہ سے 14 لاکھ عوام گیس کی نعمت سے مستفیذ ہوئی ہے.
1*271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@