آذری محمکہ خارجہ کے ترجمان کا ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر زور

باکو، 6 مئی، ارنا – جمہوریہ آذربائیجان کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران جوہری معاہدی کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس معاہدہ دنیا اور علاقے کی سلامتی کے مفاد میں ہے.

یہ بات 'حکمت حاجی اف' نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ علاقے کی سلامتی، امن اور باہمی تعاون کے مفاد میں ہے.

حاجی اف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ تین سال میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کا خیر مقدم کئے ابھی بھی ہمارا موقف اس عالمی معاہدے کی حمایت ہے.

آذری صدر کے مشیر 'علی حسن اف' نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے خلاف دباو کے باوجود ہمسایہ ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے خلاف کوئی سازشوں میں شراکت داری نہیں کریں گے.

حسن اف نے کہا کہ باکو مغرب کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرکے کبھی بھی دوسرے ممالک کے خلاف اپنے زمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا.

یاد رہے کہ بارہ مئی کو، ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے اور اس پر کاربند رہنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا.

روس اور چین نے ایک مشترکہ بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ' فیڈریکا مغرینی' نے بار بار عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا ہے.

عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے بھی اپنی 10 رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی ہے.

سابق امریکی وزیر خارجہ 'جان کری' اور دوسرے امریکی حکام ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.

9393٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@