ایرانی طالب علموں کی ٹیم گریکو رومن کشتی مقابلوں میں عالمی چیمپیئن بن گئی

تہران، 6 مئی، ارنا - ایرانی طالب علموں کی ٹیم نے مراکش میں جاری گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 5 سونے اور 3 کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

طالب علم فیڈریشن کے مطابق، ایرانی پہلوانوں نے اتوار کے روز مراکش میں منعقد ہونے والے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 45،51، 55، 61، 71، 80، 92 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں ایرانی گریکو رومن کشتی کھیلاڑیوں 'علیرضا حاجیوند، امیر عبدی، میلاد رضانژاد، علیرضا ارقش و علیرضا مرادی' نے 5 طلائی تمغے اور 'علی اسکو، حسن قربانی و سعید حسن پور' نے بھی 3 چاندی کے تمغے حاصل کے لیے.

ان مقابلوں میں ایران، یوکرائن اور ہنگری کی ٹیمیں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@