ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی دستاویز ہے: روس

ماسکو، 6 مئی، ارنا – روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، امریکہ، چین اور یورپی یونین کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے جو سلامتی کونسل نے اس کی تصدیق کی لہذا اس کا نفاذ ضروری ہے.

یہ بات 'ماریا زاخارووا' نے آج بروز اتوار ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روس نے متعدد بار زور دیا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بین الاقوامی عدم استحکام کا باعث ہوتی ہے اور امریکی حکام کی جانب سے جوہری معاہدے سے ایک فریقی علیحدگی کا دعوی عالمی قوانین کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے.

زاخارووا نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک شامی بحران اور دہشتگردوں کے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں. ایران شامی مسئلہ کے سیاسی حل کے لئے کوشش کرکے دہشتگردوں سے نمٹنے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے.

انہوں نے تمام خطے میں تہران کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطی مسائل، یورپ کو تارکین وطن اور پناہ گزین افراد کی آمد یورپی ممالک کو مختلف مسائل کا شکار کرکے کیونکہ پناہ گزین افراد کے مابین انتہاپسند دہشتگردوں بھی موجود ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مسائل کے حل کے لئے دہشتگردوں سے مقابلے کرنے والے تمام سرگرم ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے تعمیری کردار ادا کریں.

روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کا موقف نہ صرف علاقے کی بدامنی کا باعث ہوگیا ہے بلکہ یورپ کی سیکورٹی ایسے مسائل کا شکار ہو رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم انتباہ کرتے ہیں کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ایران پر بے بنیاد الزامات لگانا دہشتگردوں سے مقابلے کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر منفی اثر مرتب کرسکتا ہے.

یاد رہے کہ بارہ مئی کو، ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے اور اس پر کاربند رہنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا.

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اعلی حکام نے اپنے وعدوں کے قائم رہنے پر اتفاق کئے ہیں.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ' فیڈریکا مغرینی' نے بار بار عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا ہے.

عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے بھی اپنی دس رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی ہے.

سابق امریکی وزیر خارجہ 'جان کری' اور دوسرے امریکی حکام ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@