ایرانی غیر تیل مصنوعات کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ

اصفہان، 6 اپریل، ارنا - ایرانی ٹریڈ پروموشن ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے کے دوران ایرانی غیرتیل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر صنعت، مائنز اور تجارت ' مجتبی خسروتاج' نے ہفتہ کے روز ایرانی صوبے اصفہان کے 50 نامور برآمد کنندگان کے اعزاز میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 47 ارب ڈالر غیر تیل مصنوعات بیرون ملک میں برآمد کی گئی ہے جو 2016 کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے.

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@