امریکی حیثیت جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ختم ہوگی: بروجردی

تہران، 6 مئی، ارنا - ایران کی مجلس (پارلیمنٹ ) کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی دانستہ طور پر امریکی خلاف ورزی کے امکانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کی حیثیت بین الاقوامی سطح پر نہ صرف مجروح ہوگی بلکہ دنیا میں یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا.

علا‏ء الدین بروجردی نے امریکہ کی ایران کے حوالے سے پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ کو ایران مخالف اقدامات سے ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوسکے گا .

انہوں نے مزید کہا جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا سخت ردعمل ہوگا .

مجلس کے خارجہ پارلیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہم اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ امریکہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کیا کرنے والا ہے .

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پہلے دن سے اب تک جوہری معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے اور جب تک دوسرے ممالک بھی اس کا عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ایران بھی اس کا احترام کرتا رہے گا .

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@