دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے: نائب ایرانی وزیر خارجہ

تہران، 5 مئی، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مستحکم سیاسی عزم کے ساتھ علاقائی باہمی تعاون ناگزیر ہے.

یہ بات 'علامحسین دہقان' نے آج بروز ہفتہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقد ہونے والے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے سے متعلقہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے دہشتگردی، انتہاپسندی اور تشدد سے مقابلہ کرنے کے اجلاس میں کہا کہ اجنبیوں کی جانب سے ممالک کا قبضہ جمالینا انتہاپسندی کے پیھلاؤ میں موثر ثابت ہوسکتا ہے.
دہقان نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطین کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہیئے اور بعض ممالک کے فوجی اقدامات کی وجہ سے دنیا میں ہونے والے بدامنی کے واقعات کا خاتمہ دینا لازمی ہے.
انہوں نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جابر صہیونیوں کے ہاتھوں سے مقبوضہ فلسطین کی آزادی پر زور دیا.
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خطرے سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غربت کا خاتمہ، بے روزگارے کے مسائل کا حل، دہشتگردوں کی مالی حمایت کا خاتمہ، اس لعنت اور انتہاپسندی سے مقابلہ کرنا نہايت اہم ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@