ایرانی ٹیم آسان حریف نہیں: نامور ہسپانوی کوچ

میڈرڈ، 5 مئی، ارنا - 'وسنٹ ڈیل بوسکی' جو 2008 سے 2016 تک اسپین فٹ بال ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک گروپ میں آنے کا اسپین کے لئے ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایران ایک آسان حریف ہے بلکہ اسپین کے لئے یہ گروپ مشکل ہوگا.

یہ بات وسنٹ ڈیل بوسکی نے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی. ورلڈکپ میچ اسپین کے لئے چیلنج ہے.

نامور ہسپانوی کوچ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھول چاہیے کہ ایرانی ٹیم نے 2018 ورلڈکپ کے ابتدائی اور کوالیفائر مرحلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذا روس کے ورلڈ کپ میں اسپین کے سامنے ایرانی ٹیم سخت اور طاقتور ٹیم بن کر سامنے آئے گی.

یاد رہے کہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے لیے ٹیموں کے ڈراز مکمل ہو گئے. 14 جون کو گروپ اے کی میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا.

گروپ بی میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@