سویڈن کا ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ

نیو یارک، 5 مئی، ارنا - اقوام متحدہ میں سویڈن کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کے مؤقف کے تحت ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا.

یہ بات سویڈش مشن کے ترجمان اور سفیر 'کارل سکاؤ' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق سویڈش حکومت کے مؤقف پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جوہری معاہدے کی حمایت میں سویڈن اور یورپی یونین یکساں مؤقف رکھتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے یورپی اتحادیوں کی طرح اس معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں امریکہ پر واضح کردیا تھا کہ اس کے پاس ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور یہی ایران کا واضح پیغام ہے جس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

جبکہ دوسری جانب یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے الزامات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری نظر میں جوہری معاہدے پر ایران کی کارکردگی کے حوالے سے حتمی رائے دینے کا اختیار صرف عالمی جوہری توانائی ادارہ (IAEA) کو ہے.

فیڈریکا مغرینی نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کا مقصد ایرانی سرگرمیوں میں سچائی اور شفافیت حاصل کرنا ہے جبکہ عالمی ادارے بھی اب تک 10 مرتبہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@