دشمنوں کیخلاف مسلم ممالک کے درمیان تعلقات فیصلہ کن ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران، 5 مئی، ارنا – سربراہ ایرانی مسلح افواج کے معاون برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ خطی صورتحال کے پیش نظر اور دشمنوں کے سازشوں کے خلاف علاقائی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات فیصلہ کن ہیں.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'قدیر نظامی' نے ہفتہ کے روز تہران میں ایران عمان عسکری کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ آج عالم سلام کو دشمنوں بالخصوص امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کا سامنا ہے جن کا مقصد مسلمانوں کے درمیان خلفشار پیدا کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری نشستوں کے انعقاد سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہم آپس کے تعلقات کو فروغ دینے اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے متحد ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کی عسکری نشست کا مقصد دو طرفہ تعاون، سیکورٹی اور عسکری تعلقات پر مذاکرات کرنا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@