عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی ہالینڈ کو شکست

تہران، 5 مئی، ارنا – ایرانی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سوئڈن میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ڈچ ٹیم کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا.

ٹیبل ٹینس کی فیڈریشن کے مطابق، ایرانی ٹیم نے جمعہ کے روز سوئڈن میں منعقد ہونے والے 2018 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ مقابلوں میں ہالینڈی حریف کو مقتدرانہ انداز میں 0-3 کے ساتھ شکست دے دی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے لیگزمبرگ، پورٹو ریکو، امریکہ اور اسپین کو شکست دے دی ہے.

ایرانی ٹیم آج بروز ہفتہ ڈنمارک اور یوکرائن کے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گی.

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 29 اپریل سے 6 مئی تک سوئڈن میں جاری ہے.

9410٭272٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@