ایران جوہری معاہدے کا عالمی سلامتی میں اہم کردار ہے: خاتون ایرانی نائب صدر

تہران، 4 مئی، ارنا - سینئر نائب خاتون ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان ہونے والا جوہری معاہدہ عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.

یہ بات معصومہ ابتکار نے انڈونیشیائی صدر جوکو ودودو کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.


انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان طے ہونے والا معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کا مقصد جوہری توانائی کو پرامن طریقے سے استعمال کرنا ہے اور دنیا میں قیام امن کے حوالے سے بہترین مثال ہے.


انہوں نے انڈونیشیائی صدر سے ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے.


اس موقع پر انڈونیشیائی صدر نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں روابط بڑھانے کا خواہاں ہے.


271**
میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@