ایران کے ساتھ سیاسی مذاکرات تعمیری ثابت ہوں گے: یورپی یونین

ویانا، 4 مئی، ارنا - یورپی یونین کے خارجہ ایکشن سروس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان علاقائی معاملات پر سیاسی مذاکرات تعمیری ثابت ہوں گے.

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور 4 یورپی ممالک نے ایران کے ساتھ یمن کے حوالے سے روم میں مذاکرات کئے.

ایران کی جانب سے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری اور یورپی یونین کی سیکرٹری جنرل برائے سفارتی خدمات ہیلگا شمٹ نے ان مذاکرات کی سربراہی کی.

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے بعد یمن کی صورتحال پر تعمیری مذاکرات کئے گئے ہیں.

اس اجلاس میں شریک فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اجلاس عنقریب برسلز میں منعقد کیا جائے گا.

271**

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@