ایران جوہری معاہدے کے فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں: ہنگری

تہران، 4 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ہنگری کے سفیر نے ایران جوہری معاہدے میں شامل تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے سنجیدہ رویہ اپنائیں.

یہ بات 'یانوس کواکس' نے جمعہ کے روز تہران کے عالمی کتاب میلے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی.
انہوں نے جوہری معاہدے کے مستقبل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد یورپی ممالک نے ایک تعمیری روڈمیپ تیار کیا جس کا مقصد ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہنگری بحیثیت رکن یورپی یونین، بھی ایران جوہری معاہدے کو اہم سمجھتا ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کریں.
سفیر ہنگری نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی چیف پالیسی کے مطابق یورپ، تمام فریقین کو اپنے عہد پر عمل درآمد کرنے کے لئے قائل کرتا رہے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@