نئے برطانوی سفیر ایران کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے پرجوش

تہران، 4 مئی، ارنا - ایران میں برطانیہ کے تعینات ہونے والے نئے سفیر 'روب میکئر' نے کہا ہے کہ وہ تہران پہنچ گئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا انتظار کررہے ہیں.

روب میکئر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنے منصب سنبھالنے کے لئے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ چکے ہیں اور ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران آکر بہت پرجوش ہیں اور وہ منتظر ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ کریں.
روب میکئر نے کہا کہ وہ بطور سفیر برطانیہ دوطرفہ تعلقات سمیت خطی معاملات اور عالمی امور کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں.
'روب میکئر' جو سابق برطانوی سفیر 'نکولس ہیپٹون' کی جگہ سنبھالا ہے، نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں گے بالخصوص اقتصادی شعبے میں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@