ای سی او ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر ایران کا کردار اہم ہے: آخوندی

باکو، 4 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ ایران ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں معیاری انفراسٹیکچر وسائل کے ذریعے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے.

یہ بات 'عباس آخوندی' نے ترکمانستان کی میزبانی میں 'ترکمنباشی' کے ساحلی شہر میں ای سی او تنظیم کے وزرائے مواصلات کے 9ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس مختلف شعبوں میں معیاری ٹرانسپورٹیشن انفراسٹیکچر اور وسائل موجود ہیں اسی لئے ہم خطی تجارت بالخصوص ای سی او تنظیم کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ شمال جنوب راہداری منصوبے میں شریک ممالک کے وزرائے مواصلات کا اجلاس اسی سال تہران میں منعقد ہوگا جس میں اس راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اہم مذاکرات کئے جائیں گے.
عباس آخوندی نے علاقائی راہداری منصوبوں میں چین کی شراکت داری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ای سی او تنظیم کے تحت کارگو ٹرین کے فروغ ضروری ہے.
انہوں نے او سی او تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹیشن راہداریوں کی توسیع کے لئے اسلام آباد-تہران-استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی اور زاہدان کوئٹہ ریلوے کی تعمیر نو پر زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@