دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے: ایرانی امام جمعہ

تہران، 4 مئی، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر جتنا بھی سچائی کے محاذ پر ہمارا مقابلہ کریں مگر ان کی سازشیں بے نقاب ہوتی رہیں گی اور ہم ان دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے.

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'محمد علی موحدی کرمانی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر جان لیں وہ جتنا بھی حق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، مہم جوئی کریں اور ہمیں ڈرائیں مگر ہم ان سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان عناصر کے منہ پر زور تھپڑ ماریں گے.
ایران کے مذہبی رہنما نے کہا کہ آج امریکی رویہ مشرکوں جیسا ہے اور وہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے دھڑے بندیاں کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور یورپ کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے، اسرائیل تو امریکہ کا غلام تھا ہی اور رہے گا بھی.
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ شاید بعض افراد دشمنوں کی ایسی سازشوں سے خوف کا شکار ہوں مگر یاد رکھنا ہرگز پریشان نہیں ہونا کیونکہ ہمارا خدا ہے، یہ عناصر ہمارے خلاف نہیں بلکہ وہ اللہ سے جنگ کریں گے جنہیں شکست ہوگی اور نیست و نابود ہوں گے.
انہوں نے امریکہ اور عالمی سامراجی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اہم ڈٹے ہوئے ہیں، طاقتور ہیں، مضبوط ہیں، ہم سچائی کی طرف ہیں ہمارا دین پاک اور درست ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@