ایران،پاکستان کے درمیان بینکنگ معاہدوں پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا: ایرانی سفیر

اسلام آباد، 3 مئی، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرنی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طے شدہ بینکنگ اور رقوم کے تبادلوں معاہدوں پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا.

یہ بات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے لاہور چیمبر آف کامرس میں ایک نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی سطح کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ایک بار یہ کرنسی کے تبادلوں کے معاہدے نافذ ہو جائیں تو ایران کا مرکزی بینک ملک کے مختلف مقامات پر اپنی شاخوں کا آغاز کرے گا.

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک اور ایران کے مرکزی بینک نے باہمی تجارتی حجم کو 5 بلین تک لے جانے کے لئے بینکنگ شعبے اور رقوم کے تبادلوں کے حوالے سے معاہدوں کو نافذ کرنے کے حوالے سے دونوں ممالک پرعزم ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@