جوہری معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر پابند رہیں: پاکستانی ترجمان

اسلام آباد، 3 مئی، ارنا - پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں کی پاسداری کریں.

یہ بات محمد فیصل نے اسلام آباد میں اپنہ ہفتہ وار پریس بریفینگ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور بین الاقوامی سطح پر تنازعے کے حل کی بہترین مثال ہے اس لئے تمام فریقین کو چاہیے کہ اس کو قائم رکھیں.

اس موقع پر انہوں نے افغان امن مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاک،افغان سرحد پر دہشتگرد گروہوں کی کوئی موجود نہیں ہے اور ہم نے اپنی طرف سے سرحدی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مزید سنجیدہ اقدامات کئے ہیں اور افغان حکومت بھی اس حوالے اقدامات کرے گی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@