ایرانی سفیر اور پاکستانی وزیراعلی کا باہمی تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 3 مئی، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیراعلی کے ساتھ ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے اور عالمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستانی وزیر اعلی شہباز شریف نے پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی سفیر نے شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ روابط قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سطح کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں.

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت بہت سے مسائل نے گھیرا ہوا ہے اور اس طرح کی سازشوں کو مشترکہ طور پر ہی حل کیا جا سکتا ہے.

پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا کہ ایران ناصرف ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے بلکہ پاکستان اور ایران کے درمیان بھائی چارےاور اتحاد کے قریبی تعلقات بھی موجود ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@