عالمی قوانین کی پامالی میں امریکی کردار سیاہ ہے: سابق ایرانی ترجمان

تہران، 3 مئی، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے سابق ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق امریکہ کے کرتوت کالے ہیں لہذا ایران جوہری معاہدے کی پامالی بھی امریکی سیاہ کردار کا تسلسل ہے.

یہ بات 'سید محمد حسینی' نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے ممکنہ نکلنے پر امریکی فیصلے پر قبل از وقت تبصرہ نہیں کیا جاسکتا لہذا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے موثر اور تعمیری ردعمل کپ اور کیسے دئے جانے پر بھی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی.

انہوں ںے کہا کہ یقینا اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل نہایت شدید اور عبرتناک ہوگا جس سے امریکہ پچتائے گا.

سابق ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ایران کے حقوق کی پامالی کی قیمت چیکانی ہوگی.

سید محمد حسینی جو اٹلی میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے ہیں، نے کہا کہ امریکہ بدذات اور دشمن رویہ رکنھے والا ملک ہے جس میں مذاکرات کرنے کی کوئی صلاحیت موجود نہیں ہے.



274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@