ایران کی جوہری سرگرمیاں ہیں پُرامن ہیں: سربیائی سفیر

تہران، 3 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سربیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن ہیں اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں.

یہ بات 'ڈراگن تاداروویچ' نے تہران میں 31ویں بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں ںے مزید کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں امن اور استحکام کے باعث ہیں. ہم ایران جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے متعلق تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا.

سربیایی سفیر نے جوہری معاہدے کے حوالے سے مسائل کے خاتمے کے لئے ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ سربیا کسی مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ تمام فریقین کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں.

ڈراگن تاداروویچ نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلقت ایران اور سربیا کا مؤقف یکساں ہے. ہم امن و استحکام کی بالادستی کے حامی اور ایران یورپ تعلقات کی توسیع کے خواہاں ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@