سربراہ اقوام متحدہ کا ایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور

نیو یارک، 3 مئی، ارنا - سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ 'انٹونیو گوٹیریش' ایران کی شفاف کارکردگی سے متعلق عالمی جوہری ادارے کی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کو سفارتی کامیابی کے لئے اہم سمجھتے ہیں.

یہ بات سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان 'فرحان حق' نے گزشتہ روز پریس کانفرس میں کہی.

انہوں نے انٹونیو گوٹیریش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ ایران جوہری معاہدے کو اہم سمجھتے ہیں اور اس کا تسلسل جاری رکھنے کے خواہاں ہیں.

فرحان حق نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایران جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمے داریاں ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایران کے حوالے سے متعدد بار اپنی رپورٹس دی چکی ہے اور عالمی ادارے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں.

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں نام نہاد 'خفیہ ایٹمی فائلیں' افشا کی تھیں جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی.

نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے ہزاروں ایسی دستاویزات حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے دنیا کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ اس نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 10 دنوں تک ایران جوہری معاہدے پر نئے سرے سے فیصلہ کرنا ہے جبکہ نیتن یاہو نے یہ کوشش کی ہے کہ اسی 10 دن کے اندر امریکی صدر کے ممکنہ فیصلے پر اثرانداز ہو تا کہ وہ ایسی جھوٹی کہانہوں کی بنا پر ایران جوہری معاہدے کو ختم کروادے.

نیتن یاہو کے من گھڑت دعوے ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جبکہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای جو اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے اعلی رہنما ہیں نے ایک تاریخی فتوے کے تحت جوہری ھتھیاروں کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام بالکل شفاف اور مختلف بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس بالخصوص عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) نے بھی بارہا ایران کے پُرامن کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@