سب فریقین ایران جوہری معاہدے کی پابندی کریں: چینی حکومت

بیجنگ، 2 مئی، ارنا - چینی حکومت نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق سب فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے کی پابندی کریں.

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان 'ہوا چھن اینگ' نے ایک پریس کانفرنس میں ارنا کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کے جوہری معاہدے کو ایک اہم معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدے بہت سے ممالک کی کوششوں سے حاصل ہوا ہے اور بین الاقوامی برادری کی انتھک محنت اور کوششوں کا ایک مشترکہ عمل کا نتیجہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی وہ ادارہ ہے جو ایران کے جوہری معاہدے کی عمل درآمد پر نگرانی کرسکتا ہے.
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا بین الاقرامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پابندی کررہا ہے.
1*271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@