جاپان اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا: جاپانی وزیر اعظم

تہران،2 مئی، ارنا - جاپان اپنے سفارتخانے کو تل آویو سے بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا.

یہ بات جاپانی وزیر اعظم 'شنزو ابی' نے فلسطین کے خودمختار علاقے کے سربراہ 'محمود عباس' سے ملاقات کے دوران کہی.
ملاقات کے میں جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی وسطی میں امن و امان کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا.
محمود عباس نے اس ملاقات میں کہا آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست صرف بیت المقدس کی مرکزیت سے ہی تشکیل پائے گی.
انہوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کی پرزور مذمت کی جس میں انہوں نے بیت المقدس کو صیہونی ریاست کی دارالحکومت قرار دیا تھا.
محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام امریکہ کی اس اقدام کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا.
1*271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@