قومی اتحاد ہی شامی قوم کی کامیابی کا حل ہے: ولایتی

تہران، 2 مئی، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے بین الاقوامی نے کہا ہے کہ شامی قوم کی کامیابی صرف شامی قبائل اور گروہوں میں اتحاد سے ممکن ہے.

یہ بات علی اکبر ولایتی نے شام میں کرد قبائل کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے شام میں موجود تمام نسلی اور مذہبی گروہوں عربوں اور کردش گروہوں میں اتفاق ہے اور تمام گروہ اپنی ملکی سلامتی کے لئے متحد ہیں.
انہوں نے کہا کہ شام میں عیسائی برادری نے بھی شامی قوم کے ساتھ شام کے خلاف جنگ میں کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر جنگ میں اپنا کردار ادا کیا.
اس موقع پر شامی کردوں کی جانب سے ایران کی حمایت کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے.
271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@