ایرانی وزیرخارجہ کی نیتن یاہو کی خودساختہ کہانی پر کڑی تنقید

تہران، 2 مئی، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے الزامات پر کڑتی تنقید کرتے ہوئے ان کو خودساختہ کہانی قرار دیا ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہی.


انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی من گھڑت کہانی سنائی اور اب دوبارہ ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس بار بھی وہ پہلی کی طرح ناکامی کا سامنے کرے گا.
صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بات کا دعوہ کیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے پاس ایران کے خفیہ دستاویزات موجود ہیں جن میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے.
اقوام متحدہ کو عالمی جوہری توانائی ادارے کی جانب سے متعدد بار اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنی پابندیوں پر قائم ہے.
271**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@