دشمن اپنے کئے پر پچتائیں گے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، 2 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں پر ایران کا جواب نہایت موثر اور فیصلہ کن ہوگا جس سے دشمن اپنے کئے پر پچتائے گا.

یہ بات بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے منگل کے روز تہران میں وزارت دفاع کی مالک اشتر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.


اس موقع پر انہوں نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے الزامات اور بے بنیاد دعوے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق امریکی رویے سے عالمی برادری کے پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے.


انہوں نے ناجائز صہیونی ریاست اور اس کے حامیوں کو متنبہ کیا کہ سازشوں اور خطرناک اقدامات سے باز آئیں دوسری صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران ایسا موثر جواب دے گا جس سے دشمن ہکا بکا ہوگا اور وہ اپنے کئے پر پچتائے گا.


بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران نے جوہری مذاکرات کے دوران خوش اسلوبی، مثبت رویہ اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا جبکہ امریکہ نے یہ ثابت کردیا کہ وہ ناقابل بھروسہ ملک ہے جو وعدوں پر عمل نہیں کرتا.


انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جھوٹی کہانی بتا کر ایک بار پھر ایران دشمنی میں ٹرمپ کے ساتھ دینے کا ثبوت دے دیا.


ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم کی حالیہ سازش کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مظالم اور سفاکانہ اقدامات پر پردہ ڈالنا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب اور ایران مظلوم فلسطینی قوم کے اصل حامی ہیں.

ناجائز صہیونی ریاست ایران مخالف عزائم کے ساتھ دیگر سازشوں میں بھی ملوث ہے جس کی مثال ایران دشمنی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دینا ہے.


274**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@