کوئی بھی طاقت ایران پر فوجی جارحیت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی: ترجمان پاسداران انقلاب

تہران، 1 مئی، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں واحد ملک جو خود پر انحصار کرتا ہے، ملکی فیصلے ملک میں ہی کئے جاتے ہیں اور کوئی بھی طاقت ہمارے خلاف فوجی جارحیت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی.

یہ بات پاسداران انقلاب کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل 'رمضان شریف' نے آج بروز منگل اپنے ایک بیان میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہو‏ئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طاقتور سپریم لیڈر کے ساتھ تمام دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کی خوشحالی اور لوگوں کی معیشت کی ترقی میں کامیاب ہو سکتے ہیں.

ایرانی جنرل نے کہا کہ عوام کی سیکورٹی اور خوشحالی کی فراہمی سپاہ پاسداران انقلاب کا فرض ہے.

رمضان شریف نے کہا کہ اسلامی انقلاب، خطے کے علاوہ عالم اسلام میں سامراج کے خلاف جنگ کے پھیلاو کا باعث ہو گیا اسی لیے دشمن اس بات پر یقین ہے کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کو اس اقدام کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@