ارنا چیف کا  کابل حملوں میں صحافیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

تہران، 1 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل کے خودکش حملوں میں صحافیوں کی شہادت پر تعزیت اور لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

'سید ضیاء ہاشمی' نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں اس المناک واقعے پر شدید دکھ اور رنج کا اظهار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت آزادی اور بیداری کا پیغام دینے والا پیشہ ہے.

ہاشمی نے مزید کہا کہ خطی ممالک کی سلامتی اور خوشحالی اندرونی اتحاد سے منسلک ہیں. افغانستان میں غیرملکی فورسز کی موجودگی سے وہاں کے عوام کو ہرگز سلامتی اور خوشحالی نہیں ملی.

انہوں نے کابل کی سفاکانہ کاروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی افغان میڈیا کے ساتھ مشترکہ تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

یاد رہے کہ کابل اور قندھار میں خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 41 افراد جاں بحق ہوگئے.

رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی 'این ڈی ایس' کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ 20 منٹ بعد وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر اُس وقت ہوا، جب وہاں صحافی اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@