ایران میں 31 ویں عالمی کتاب میلے کا افتتاح

تہران، 1 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج بروز منگل 31ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ثقافتی حکام کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے پبلشرز شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، تہران میں ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'سید عباس صالحی' اور ملکی اور غیرملکی میہمانوں کی موجودگی میں31 ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا باضابطہ افتتاح کیا گیا.

اس ميلے ميں 2050 ملکی اور دنیا کے 132 ممالک بشمول سربیا، تیونس، جرمنی، چین، اٹلی، عمان، ہنگری، آسٹریا، روس اور عراق کے ملکی پبليشرز حصہ ليں گے.

یہ نمائش 13 ہزار میٹر کیوبک کے رقبے کے ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی (رہ) گراونڈ میں 1 سے 12 مئی تک صبح دس بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہے گی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@