یورپی یونین ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکی خلاف ورزی کا نوٹس لے: ارنا چیف

تہران، 1 مئی، ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) منیجنگ ڈائریکٹر نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں.

یہ بات 'سید ضیاء ہاشمی' نے تہران میں بلغاریہ کے سفیر 'کرسٹو پولینڈکوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے نزدیک جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپی ممالک کے مؤقف قابل قدر ہے لہذا ہماری توقع ہے کہ یورپ، امریکی خلاف ورزیوں پر تعمیری ردعمل دے.

انہوں نے یورپی یونین کی عبوری صدارت سنبھالنے پر بلغایہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپ نے ایران جوہری معاہدے پر اصولی مؤقف اپنایا ہے.

ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ بالخصوص وہاں کی موجودہ انتظامیہ سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ تعمیری کردار ادا کرے بلکہ ان کے اقدامات پر قبل از وقت تبصرہ نہیں کیا جاسکتا.

ایران اور بلغاریہ کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور میڈیا کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.

سید ضیاء ہاشمی نے کہا کہ اس وقت ارنا نیوز ایجنسی ایران کی صورتحال، علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے حوالے سے انگریزی، روسی اور جرمن سمیت 9 زبانوں میں خبریں نشر کرتی ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@