2 اپریل، 2018، 3:47 PM
News ID: 3604815
T T
0 Persons
ایرانی عوام نے 'سیزدہ بدر' کا دن قدرتی ماحول میں گزارا

تہران، 2 اپریل، ارنا - ایرانی عوام نے آج بروز پیر نوروز کی چھٹیوں کے 13ویں دن میں ملک بھر میں تاریخی تہوار یوم 'سیزدہ بدر' کو قدرتی ماحول میں منایا.

سیزدہ بدر ایک تاریخی ایرانی تہوار ہے جو ایرانی سال کے پہلے مہینہ فروردین کا 13واں دن ہے اور اس کا مقصد نوروز کی تقریبات کا خاتمہ ہے.

ایرانی تاریخ میں اس تہوار کی گہری جڑیں ہیں. اس دن میں لوگ پارک یا دیہی علاقوں میں یا باہر گزارتے ہیں.

با وجود اس کے کہ صحت افزا مقامات پر وقت گزارنا اس تہوار کا اہم مقصد ہے مگر اس کے ساتھ اس موقع کی خاص بات گھروں سے باہر نکل کر خوبصورت فطرت کے قریب مقامات پر وقت گزارنے کا مقصد برے خیالات سے ذہن کو دور رکھنا اور نمبر 13 جو کہ ایک منفی نظر سے دیکھا جاتا ہے اس سے دور رہا جائے.

ایران میں نئے سال یا نوروز کا جشن تیرہ دن تک منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے. ان چھٹیوں کا 13واں دن منحوس گردانا جاتا ہے اور خاندان کے افراد اس دن گھر چھوڑ کر باہرنکل جاتے ہیں اور پورا دن گھر سے باہر کھانے پینے اور کھیلنے کودنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی تعطیلات کا اختتام مناتے ہیں.

نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو "ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے.

نوروز 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اورعراق شامل ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@