ایران میں سولر اور ہائیڈرو پاور پلانٹس  کے ذریعے 400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار

کرج، 31 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر توانائی 'ہمایوں حائری' نے کہا ہے کہ ایران میں سالانہ سولر اور ہائیڈرو پاور پلانٹس سے ملنے والی بجلی کی سطح 400 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جو رواں سال کے بعد یہ مقدار ایک ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گا.

صاف اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنے کی نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نجی شعبے کے تعاون سے توانائی پیدا کرنے والے نئی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہتا ہے.

انہوں نے کہا ایران گیس اور دیگر ذرائع سے 80 ہزار مگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے جو 20 ہزار مگا واٹ شمسی اور ہوا سے بجلی توانائی پیدا کرنا چاہتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران میں گیس کی وافر مقدار کی وجہ سے مختلف صنعتیں اور فیکٹریاں گیس سے چلتی ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@