ترکمانستان میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی میں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح

تہران، 31 جنوری، ارنا - ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں پہلی بین الاقوامی صنعتی نمائش کا ایران کی مختلف کمپنیوں کی موجودگی میں افتتاح ہوگیا.

اس نمائش میں ایران کی 32 کمپنیوں سمیت دنیا کے 18 ممالک کی 53 کمپنیاں شریک ہیں.

نمائش میں ایران کے علاوہ امریکہ سمیت برطانیہ، اٹلی، روس، بیلجیم، جرمنی، چین، جنوبی کوریا، ترکی، متحدہ عرب امارات، آذربایجان، تائیوان، ملائیشیا، پاکستان، افغانستان، قازقستان اور قازقستان بھی شامل ہیں.

نمائش میں ایران اور دیگر ممالک کے مختلف صنعتی کمپنیاں اپنی مختلف صنعتی مشینوں اور مصنوعات بشمول کھادیں، کھدائی کی صنعت، کیمیائی مصنوعات، ٹائلیں اور سیرامکس، سینیٹری آلات، تعمیراتی مواد، اسٹیل انڈسٹری، پائپ، فرنیچر، پیکیجنگ اور پرنٹنگ پلاسٹک کی صنعت، کاغذ اور پرینٹنگ کی صنعت، کان کنی کی مشینری، معدنیات سے متعلق مشینری ، ریل اور بحیرہ نقل و حمل ، شپنگ، آٹو مینوفیکچرنگ ، ٹائر، تیل اور گیس اور کمپیوٹرز کو پیش کررہی ہیں.

یہ نمائش 3 دن تک جاری رہے گی.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@