انسداد ماحولیاتی آلودگی کے لئے اقوام متحدہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

تہران، 31 جنوری، ارنا - اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ گرد کے طوفان جیسے ماحولیاتی آلودگی اور مسائل سے نمٹنے کے لئے تعاون کے لئے تیار ہیں.

ارنا کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر 'شمشاد اختر' نے کہا کہ ایشیا اور پیسفک سینٹر برائے ڈیزائسٹر انفارمیشن مینجمنٹ کی ترقی 2016 میں قائم ہوا ہے ایشیا اور پیسفک کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے علاقائی ادارے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بلڈنگ اور ہاؤسنگ ریسرچ سینٹر کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے.

ایران کے جنوب میں مٹی کے طوفان سے پیدا ہونے والے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے.

ایشیا اور پیسفک کے لئے اقتصادی اور سماجی کمیشن کا ادارہ اس بات کا جایزہ لے رہا ہے کہ کس طرح خطے میں ماحولیاتی الودگی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے مختلف علوم سے فائدہ لیتے ہوئے گرد طوفان الرٹ سیسٹم بنایا جارہا ہے.

انہوں نے ماحولیاتی آلودگی سے خطے پر منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ایشیا میں پیش آنے والے قدرتی سیلاب ، زلزلہ اور مختلف قسم کے طوفان نے عوام کو جینا حرام کیا ہوا ہے.

انہوں نے اس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے پورے خطے کے عوام کو مل جل کو کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@