ٹرمپ نے دوبارہ ایران اور خطے کے سامنے اپنی جہالت عیان کردی: ظریف

تہران، 31 جنوری، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی سالانہ تقریر کے بعد ایران مخالف بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران اور پورے خطے کے سامنے اپنی جہالت دیکھا دی.

'محمد جواد ظریف' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ٹرمپ کس کس کی حمایت کرتا ہے تاہم اس میں ایرانی عوام نہیں شامل ہے

ظریف نے کہا کہ یقینا خطے میں ٹرمپ کے گاہک اور اس کے مرضی کے حکمران اس کی باتوں کا خیرمقدم کریں گے مگر جو لوگ ھتھیاروں اور سامراج کا شکار ہوں وہ نہیں جن میں یمنی بچے شامل ہیں.

یاد رہے کہ امریکی صدر نے کانگریس کے اراکین کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے کئے اور کہا تھا کہ وہ ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہے اور ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران پر شدید پابندیاں عائد کی ہیں اور وہ کانگریس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جوہری معاہدے کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے کردار ادا کرے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@