ایران کی انڈونیشیا کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ

کوالالپور، 31 جنوری، ارنا - ایرانی کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے 9 مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈونیشیا کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انڈونیشیا میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی 'انور کمری' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی انڈونیشیا کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 4 کروڑ ڈالر اضافہ ہوگیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ایرانی برآمدات کی شرح 126.7 ملین ڈالر تھی جبکہ رواں برس انڈونیشیا کو برآمدات کے لحاظ سے وزن میں 78.5 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 217 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

ایرانی اتاشی نے کہا کہ ایران سے انڈونیشیا کر برآمدات میں سٹیل سب زیادہ ہے جس کی مالیت 182 ملین ڈالر ہے. اس کے علاوہ ایران نے پلاسٹیک، ٹیکسٹائل، کارپٹ اور پیٹرو کمیکیل مصنوعات بھی برآمد کی ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@