ایران نے چار ممالک سے برآمدات کو رقم کی پہلی منتقلی پر مشروط کر دیا

تہران، 31 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے چار ممالک جن میں چین، بھارت، جنوبی کوریا اور ترکی شامل ہیں سے درآمدات کے آرڈرز کو رجسٹر کرنے سے پہلے ان کی رقم کو جمع کرنے کو لازم قرار دیا ہے.

سینئر نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری کی جانب سے اس حوالے سے مرکزی بینک، محکمہ زراعت اور وزارعت صنعت و تجارت کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں.

نائب صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے بغیر چین، بھارت، کوریا اور ترکی سے درآمدات کے لیے آرڈر کی کسی بھی رجسٹریشن پر پابندی ہو گی.

انہوں نے مزید کہا کہ تمام درآمد کنندگان کو چاہیے قوانین اور ضوابط کے فریم ورک کے اندر بینکی نظام کے ذریعہ ان ممالک سے مصنوعات کی درآمد کریں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@