روسی وزیر خارجہ کی سوچی میں ایران، ترکی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات

سوچی، 31 جنوری، ارنا - روس کے وزیر خارجہ نے سوچی میں منعقدہ شام کی قومی مذاکرات کانگریس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق، 'سرگئی لاوروف' نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر حسین جابری انصاری، ترک نمائندہ سدات اونال اور ایلچی اقوام متحدہ کے ساتھ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات میں روسی صدر کے خصوصی نمائدہ برائے امور شام بھی شریک تھے. فریقین نے شام کی قومی مذاکراتی کانگریس کے انعقاد اور اس کے مقاصد کا جائزہ لیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوچی میں منعقدہ شام کی قومی مذاکراتی کانگریس میں شام کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 1600 افراد نے شرکت کی جن میں شامی حکومت کے مخالف فریقین کے 110 اراکین بھی شامل تھے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@