دو مسافربردار طیارے ایران کے ہوائی بیڑے میں شامل

تہران، 31 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی کمپنی 'ایران ائیر' کی مینیجنگ ڈائریکٹر 'فرزانہ شرافت بافی' نے کہا ہے کہ ایران کے ہوائی مسافربردار جہازوں کغ آپ گریڈ کا سلسلہ جاری ہے.

یہ بات انہوں نے اے ٹی آر کمپنی سے دو جدید مسافربردار طیارے موصول ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اب تک ایران 'اے ٹی آر' کمپنی سے گیارہ طیارے حاصل کر چکا ہے اور مستقبل قریب میں 12 اور طیارے حاصل کریں گے جس کے بعد ایرانی ہوائی بیڑے میں موجود طیاروں میں بہتری آئے گی.

جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران نے دنیا کے تیں بڑے طیارہ ساز کمپنیوں سے معاہدہ کیا جس کے تحت ایران ائیربس سے 100 طیارے ، بوئینگ سے 80 طیارہ اور اور اے ٹی آر سے 20 طیارے خریدے جائیں گے.

اب تک ایران کو بطور مجموع 11 طیارے حاصل ہوئے ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@