ایرانی گاڑیاں جلد عمان کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گی

تہران، 31 دسمبر، ارنا - عمان میں ایرانی سفارت خانے کے کمرشل اتاشی 'عباس عبدالکلامی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑی کار ساز کمپنی 'خودرو انڈسٹریل گروپ' جلد ہی اپنی نئی ڈیزائن کی دو گاڑیاں ' دنا اور رانا' عمان میں متعارف کرائے گی.

انہوں نے گزشتہ سالوں میں ایران میں کار صنعتوں میں ہونے والی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی کار انڈسٹریل کامیابی کے ساتھ ترقی کررہی ہے.

ایران خودرو کمپنی 1962 میں قائم ہوئی تھی اور ایران کی سب سے طاقتور کار بنانے والی کمپنی ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@