31 دسمبر، 2017 4:10 PM
News Code: 3571333
0 Persons
تاجک اسپیکر کی ایرانی سفیر سے ملاقات

باکو، 31 دسمبر، ارنا – تاجکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور تاجک اسپیکر نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کی صورتحال اور سفارتی، علاقائی اور بین الاقوامی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، 'حجت الله فغانی' اور 'شکورجان ظهوراف' نے اتوار کے روز تاجکستان میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع میں ایرانی سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ تاجکستان،دوشنبہ میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انعقاد اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے درمیان باہمی تعلقات مزید بڑھانے کا موقع میسر ہو رہا ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین حکام اور پارلیمانی دوستی گروپوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے عراق اور شام میں دہشتگردوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تاجکستان کے ساتھ اپنے تجربات منتقل کرنے کا خواہاں ہے.

اس موقع میں تاجک اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ زبانی، ثقافتی اور تہذیبی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 1990 کی دہائی میں تاجکستان کی خانہ جنگی کے بعد اس ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

انہوں نے ہم ایران کے ساتھ کثیر الجھتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@