سید ضیاء ہاشمی ارنا نیوز ایجنسی کے نئے چیف تعینات

تہران، 31 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے اپنے ایک حکم میں 'سید ضیاء ہاشمی' کو ارنا نیوز ایجنسی کے نئے چیف کے طور پر تعینات کردیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر ثقافت ' سید رضا صالحی' نے آج بروز اتوار سابق ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے سربراہ 'محمد خدادی' کے استعفی کو منظور کرکے اپنے ایک حکم میں سید ضیاء ہاشمی کو اس خبررساں ادارے کے نئے چیف کے طور پر تعینات کردیا ہے.

ہاشمی نے ایرانی تہران یونیورسٹی کے سوسولوجی کا پروفیسر ہے اور انہوں نے ایرانی گیارھویں حکومت میں نائب وزیر سائنس برائے ثقافتی اور معاشرتی امور تھا.

یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق ایرانی وزیر ثقافت 'علی جنتی' نے اپنے ذمہ داری کے دوران 16 ستمبر 2013 کو اپنے ایک حکم میں محمد خدادی کو ارنا نیوز ایجنسی کے چیف کے طور پر منتخب کردیا جو خدادی نے رواں سال کے 26 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.

ارنا نیوز ایجنسی قریب 83 سال سے ایران میں خبر کی دنیا میں مشہور اور سب سے با اثر قومی خبر رساں ادارہ ہے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@