ایران میں حالیہ واقعات پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے غیرمعمولی اجلاس کا انعقاد ہوگا

تہران، 31 دسمبر، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ اعلی ایرانی حکام ملک میں حالیہ واقعات کے حوالے سے کل بروز پیر غیرمعمولی اجلاس کا انعقاد کئے جائیں گے.

یہ بات 'کمال دھقان فیروز آبادی' نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے بعض شہروں میں معیشتی مسائل کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کل بروز پیر مجلس کی ہنگامی نسشت ہوگی جس میں اعلی ایرانی حکام بھی شریک ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی عوام نے حالیہ دنوں میں ایرانی دارالحکومت تہران اور بعض شہروں میں معاشی مسائل اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا مگر بدقسمتی سے مغربی میڈیا اور دشمن معاشی مسائل کا فائدہ اٹھاکر نیا فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@