عالمی کراٹے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی کی شاندار کامیابی

کرج، 31 دسمبر، ارنا - ایرانی کراٹے کھیلاڑی 'نوید عبدالمالکی' نے بین الاقوامی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی نوجوان کراٹے کھیلاڑی نے ازبکستان میں منعقدہ بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

انہوں نے مائنس 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی.

ازبکستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کے علاوہ ازبکستان، کرغستان، افغانستان اور ترکمنستان کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@